انگریزی ترجمہ
Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be pleased with him) narrated regarding the hadith about the Eid (which has been mentioned before). In this narration, when the Prophet (peace be upon him) returned home, Zaynab, the wife of Ibn Mas'ud, came and sought permission to enter. It was said: "O Messenger of Allah, Zaynab is here." He asked: "Which Zaynab?" They said: "The wife of Ibn Mas'ud." He said: "Let her in." She said: "O Messenger of Allah, today you commanded us to give charity, and I have some jewelry. I wanted to give it as charity, but Ibn Mas'ud said that he and his children are more deserving of my charity." The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Ibn Mas'ud spoke the truth. Your husband and your children are the most deserving of your charity."
اردو ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمعیدالاضحی یا عیدالفطر میں عیدگاہ تشریف لے گئے .... یہ حدیث گزر چکی ہے (دیکھیں کتاب: عیدین کا بیان۔۔۔ باب: عیدگاہ کی طرف بغیر منبر کے جانا۔۔۔) یہاں اس روایت میں یہ ہے کہ جب آپصلی اللہ علیہ وسلمواپس ہو کر اپنے مکان کی طرف تشریف لے گئے تو سیدہ زینب سیدنا ابن مسعود کی بیوی آئیں اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں حاضر ہونے کی اجازت مانگنے لگیں۔ عرض کی گئی کہ یا رسول اللہ! زینب (آئی) ہیں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے دریافت فرمایا:”کون زینب؟“(کیونکہ زینب نام کی بہت سے عورتیں تھیں) تو عرض کی گئی کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما کی بیوی۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اچھا ان کو اجازت دے دو۔ ان کو اجازت دے دی گئی (جب وہ آئیں تو) انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ! آپصلی اللہ علیہ وسلمنے آج (ہم عورتوں کو) صدقہ دینے کا حکم دیا ہے اور میرے پاس کچھ زیور ہے میں نے چاہا کہ اسے خیرات کر دوں مگر ابن مسعود نے کہا کہ وہ اور ان کی اولاد سب سے زیادہ مستحق اس بات کے ہیں کہ میں انہی کو صدقہ دوں تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ابن مسعود نے سچ کہا تمہارا شوہر اور تمہارے بچے سب سے زیادہ مستحق اس بات کے ہیں کہ تم انہیں صدقہ دو۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 741]
