انگریزی ترجمہ
Narrated Anas (may Allah be pleased with him): He said, "I shall narrate to you a hadith that perhaps no one will tell you after me." I heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "Among the signs of the Hour: knowledge will diminish, ignorance will prevail, adultery will become widespread, women will increase in number, and men will decrease, until fifty women will be under the care of a single man."
اردو ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہانھوں نے کہا کہ (آج) میں تم (لوگوں) کو ایک ایسی حدیث بیان کروں گا کہ میرے بعد (شاید) کوئی تم سے نہ بیان کرے گا۔ میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو یہ فرماتے ہوئے سنا:”قیامت کی علامات میں سے (ایک علامت) یہ ہے کہ علم کم ہو جائے اور جہالت غالب آ جائے اور زنا علانیہ ہونے لگے اور عورتوں کی کثرت ہو جائے اور مردوں کی قلت، یہاں تک کہ پچاس عورتوں کا سرپرست، (کفیل) صرف ایک مرد ہو گا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 72]
