انگریزی ترجمہ
Aishah (may Allah be pleased with her) said: A woman came begging with her two daughters. She found nothing with me except a single date. I gave it to her, and she divided it between her two daughters without eating any of it herself. Then she got up and left. When the Prophet (peace be upon him) came, I told him about it. He said: "Whoever is tested with something regarding these daughters and treats them kindly, they will be a shield for him against the Hellfire."
اردو ترجمہ
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ(ایک دن) ایک عورت سوال کرتی ہوئی آئی اور اس کے ساتھ اس کی دو بیٹیاں بھی تھیں تو اس نے میرے پاس ایک کھجور کے سوا کچھ نہ پایا پس میں نے وہی اسے دے دی۔ اس نے کھجور کو اپنی دونوں لڑکیوں میں تقسیم کر دیا اور خود اس میں سے کچھ نہیں کھایا پھر وہ اٹھ کر چلی گئی۔ جب نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمہمارے پاس تشریف لائے تو میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکو اس کی خبر دی تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو شخص ان لڑکیوں میں سے کسی کے ساتھ مبتلا کر دیا جائے (یعنی اللہ تعالیٰ اس کو لڑکی دے) تو وہ لڑکیاں اس کے لیے دوزخ سے حجاب ہو جاتی ہیں۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 715]
