انگریزی ترجمہ
Jabir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) said: The Prophet (peace be upon him) would wrap two of the martyrs of Uhud in a single garment. He would ask: "Which of them knew more Quran?" When one was pointed out, he would place him in the grave first and say: "I will be a witness for these people on the Day of Resurrection." He ordered them to be buried with their blood, and they were neither washed nor prayed over.
اردو ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلماحد کے شہیدوں میں سے دو دو آدمیوں کو ایک ہی کپڑے میں رکھتے تھے پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمدریافت فرماتے کہ ان میں قرآن کا زیادہ عالم کون ہے؟ پس ان میں سے کسی ایک کی طرف اشارہ کر دیا جاتا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمقبر میں پہلے اس کو رکھتے تھے اور فرماتے تھے:”قیامت کے دن میں ان لوگوں کے مومن ہونے کا گواہ ہوں۔“اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کو ان کے خون کے ساتھ دفن کرنے کا حکم دیا اور ان لوگوں کو نہ غسل دیا گیا نہ ان پر نماز پڑھی گئی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 676]
