انگریزی ترجمہ
Anas ibn Malik (may Allah be pleased with him) said: The Prophet (peace be upon him) passed by a woman who was weeping beside a grave. He said: "Fear Allah and be patient." She said: "Go away from me, for you have not been afflicted as I have." Then she was told that it was the Prophet (peace be upon him). She came to his door and found no doorkeeper. She said: "I did not recognize you" (and expressed her willingness to be patient). The Prophet (peace be upon him) said: "True patience is at the first stroke of calamity."
اردو ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ(ایک مرتبہ) نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکا گزر ایک عورت پر ہوا جو قبر کے پاس (بیٹھی ہوئی) رو رہی تھی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس سے فرمایا:”اللہ سے ڈر اور صبر کر۔“اس نے کہا کہ مجھ سے پرے ہٹو، اس لیے کہ تمہیں میرے جیسی مصیبت نہیں پہنچی۔ پھر اس عورت سے کہا گیا کہ یہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمتھے (تو نے کیسا گستاخانہ جواب دیا) تو وہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے دروازے پر حاضر ہوئی (وہ سمجھتی تھی کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے دروازے پر دربان رہتے ہوں گے مگر) اس نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکے دروازے پر دربان نہیں پائے۔ پھر وہ عرض کرنے لگی کہ میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکو پہچانا نہ تھا (اس سبب سے مجھ سے گستاخی ہوئی، اب میں صبر کرتی ہوں) آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”صبر شروع صدمہ کے وقت کرنا چاہیے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 651]
