انگریزی ترجمہ
Anas (may Allah be pleased with him) was asked about Qunut, and he said: "Indeed, Qunut was practiced during the time of the Prophet (peace be upon him)." He was asked: "Before or after ruku'?" He said: "Before ruku'." It was said: "So-and-so reported from you that you said it was after ruku'." Anas said: "He lied. The Messenger of Allah (peace be upon him) only prayed Qunut after ruku' for one month. I believe he sent about seventy men who were reciters of the Quran toward the mushrikun (of Najd) — not toward those who killed them — and there was a treaty between them and the Messenger of Allah (peace be upon him). But they broke the treaty and killed those reciters. So the Messenger of Allah (peace be upon him) continued supplicating against them for one month." In another narration: "The Prophet (peace be upon him) prayed Qunut for one month, supplicating against the tribes of Ri'l and Dhakwan."
اردو ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہان سے قنوت کی بابت پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بیشک قنوت نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے عہد میں پڑھی جاتی تھی۔ پھر پوچھا گیا کہ رکوع سے پہلے یا رکوع کے بعد؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ رکوع سے پہلے۔ کہا گیا کہ فلاں شخص نے آپ سے نقل کر کے یہ خبر دی کہ آپ نے کہا کہ رکوع کے بعد (قنوت پڑھی تھی)۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا وہ جھوٹا ہے، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے صرف ایک مہینہ رکوع کے بعد قنوت پڑھی تھی میں خیال کرتا ہوں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے کچھ لوگوں کو جو قاری (قرآن) کہلاتے تھے اور ستر کے قریب تھے (نجد کے) مشرکوں کی طرف بھیجا نہ کہ ان لوگوں کی طرف (جنہوں نے ان کو قتل کیا) اور ان کے اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے درمیان عہد (صلح) تھا (مگر ان لوگوں نے بدعہدی کی اور ان قاریوں کو بے وجہ قتل کر دیا) پس رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمایک مہینے تک ان کے لیے بددعا کرتے رہے۔ اسی طرح ایک اور روایت میں ہے کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے ایک مہینے تک قنوت پڑھی اور آپصلی اللہ علیہ وسلم”رعل“اور”ذکوان“قبیلوں پر بددعا کرتے رہے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 545]
