انگریزی ترجمہ
Aishah (may Allah be pleased with her) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) used to pray eleven rak'ahs — that was his night prayer (Tahajjud). His prostration would be so long that one of you could recite fifty verses before he raised his head. He would pray two rak'ahs before Fajr, then lie down on his right side until the mu'adhin came to call him for prayer.
اردو ترجمہ
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمگیارہ رکعتیں پڑھا کرتے تھے یعنی یہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی نماز تہجد ہوتی تھی۔ اس میں سجدہ اتنا (طویل) کرتے تھے کہ کوئی تم میں سے پچاس آیتیں پڑھ لے قبل اس کے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلماپنا سر اٹھائیں اور دو رکعتیں نماز فجر سے قبل پڑھا کرتے تھے پھر اپنی دائیں جانب لیٹ رہتے تھے یہاں تک کہ مؤذن نماز (کی اطلاع) کے لیے آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آتا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 540]
