انگریزی ترجمہ
Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be pleased with him) narrated that he led the prayer, and every time he raised his head from the first prostration, performed the second prostration, raised his head from it, and stood up from the two rak'ahs, he said the takbir aloud. He said: "I saw the Prophet (peace be upon him) doing the same."
اردو ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہانھوں نے نماز پڑھائی تو جس وقت انہوں نے اپنا سر (پہلے) سجدے سے اٹھایا اور دوسرا سجدہ کیا اور جب (دوسرے سجدے سے) سر اٹھایا اور جب دو رکعتوں سے (فراغت کر کے) اٹھے تو (ان سب مواقع پر) بلند آواز سے تکبیر کہی اور کہا کہ میں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 468]
