انگریزی ترجمہ
Narrated Aisha, Mother of the Believers (may Allah be pleased with her): The Prophet (peace be upon him) came to her and saw a woman with her. He asked, "Who is she?" Aisha said, "She is so-and-so," and began describing the woman's extensive prayers. The Prophet (peace be upon him) said: "Stop! You should only take on deeds that you can sustain, for Allah does not tire of giving reward until you tire of doing good deeds. The most beloved deed to Allah is that which is done consistently, even if it is small."
اردو ترجمہ
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ(ایک دفعہ) نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمان کے پاس آئے تو (دیکھا کہ) ان کے پاس کوئی عورت (بیٹھی) تھی۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پوچھا:”یہ کون ہے؟“عائشہ رضی اللہ عنہا بولیں کہ یہ فلاں عورت ہے (اور) اس کی نماز (کی کثرت) کا حال بیان کرنے لگیں۔ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ٹھہرو (دیکھو) تم اپنے ذمہ اسی قدر (اعمال کی بجاآوری) رکھو جن کی (ہمیشہ کرنے کی) تم کو طاقت ہو اس لیے کہ اللہ تعالیٰ (ثواب دینے سے) نہیں تھکتا تاوقتیکہ تم خود (عبادت کرنے سے) تھک جاؤ اور اللہ کے نزدیک (سب سے) زیادہ محبوب وہ دین (کا کام) ہے جس پر اس کا کرنے والا مداومت (ہمیشگی) کرے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 40]
