انگریزی ترجمہ
Narrated Jabir bin Abdullah (may Allah be pleased with him), describing the pause in revelation: The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "While I was walking, I suddenly heard a voice from the sky. I raised my eyes and saw the same angel who had come to me in the Cave of Hira, sitting on a throne between the heavens and the earth. I was frightened by him and went back home saying, 'Cover me! Cover me!' Then Allah the Exalted revealed: 'O you wrapped in garments! Arise and warn! And glorify your Lord! And purify your garments! And abandon idolatry!' (Al-Muddaththir: 1-5)."
اردو ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےاور وہ وحی کے بند ہو جانے کا حال بیان کرتے ہیں اور (یہ بھی) کہتے ہیں کہ (رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ ایک دن) اس حال میں کہ میں چلا جا رہا تھا تو یکایک میں نے آسمان سے ایک آواز سنی، میں نے اپنی نظر اٹھائی تو (کیا دیکھتا ہوں کہ) وہی فرشتہ جو غار حرا میں میرے پاس آیا تھا، ایک کرسی پر زمین و آسمان کے درمیان میں معلق بیٹھا ہوا ہے۔ میں اس (کے دیکھنے) سے ڈر گیا۔ پھر لوٹ آیا تو میں نے (گھر میں آ کر) کہا مجھے کمبل اوڑھا دو، مجھے کمبل اوڑھا دو۔ پھر (اسی موقع پر) اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں”اے کپڑا اوڑھنے والے اٹھ کھڑا ہو اور (لوگوں کو عذاب الہٰی سے) ڈرا اور اپنے پروردگار کی بڑائی بیان کر اور اپنے کپڑوں کو پاک رکھا کر اور ناپاکی (یعنی بتوں کی پرستش) کو چھوڑ دے۔ (المدثر: 1 - 5)[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 4]
