انگریزی ترجمہ
Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) said: "The Messenger of Allah (peace be upon him) said: 'By the One in whose Hand is my soul, I was about to order firewood to be gathered, then order the prayer and have the adhan called, then appoint someone to lead the people, and then go to certain men (who do not attend congregation) and set their houses on fire upon them. By the One in whose Hand is my soul, if any of them knew that he would find a meaty bone or two good cuts of meat, he would certainly attend the Isha prayer.'"
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ(ایک مرتبہ) رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ یقیناً میں نے ارادہ کیا کہ لکڑیوں کو جمع کرنے کا حکم دوں پھر نماز کے لیے حکم دوں کہ اس کے لیے اذان دی جائے پھر کسی شخص کو حکم دوں کہ وہ لوگوں کا امام بنے اور میں کچھ لوگوں کی طرف جاؤں اور ان کے گھروں کو ان پر جلا دوں۔ قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اگر ان میں سے کسی کو یہ معلوم ہو جائے کہ وہ فربہ ہڈی یا دو عمدہ گوشت والی ہڈیاں پائے گا تو یقیناً عشاء کی نماز میں ضرور آئے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 389]
