انگریزی ترجمہ
Jabir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) said: "The Prophet (peace be upon him) used to pray Dhuhr at midday, Asr when the sun was still bright and clear, Maghrib when the sun had set, and Isha at varying times — when he saw people had gathered, he would pray early, and when he saw they were late, he would delay it. As for the Fajr prayer, they — or he said: the Prophet — used to pray it in the darkness (before dawn)."
اردو ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمظہر کی نماز ٹھیک دوپہر کو پڑھتے تھے اور عصر کی ایسے وقت کہ آفتاب صاف اور چمک رہا ہوتا تھا اور مغرب کی جب آفتاب غروب ہو جاتا اور عشاء کی کبھی کسی وقت، کبھی کسی وقت۔ جب آپصلی اللہ علیہ وسلمدیکھتے کہ لوگ جمع ہو گئے ہیں تو جلدی پڑھ لیتے اور جب آپصلی اللہ علیہ وسلمدیکھتے کہ لوگوں نے دیر کی تو دیر سے پڑھتے اور صبح کی نماز وہ لوگ یا یہ کہا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلماندھیرے میں پڑھتے تھے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 347]
