انگریزی ترجمہ
Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) reported that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Angels come to you in succession by night and by day, and they all assemble at the Fajr and Asr prayers. Then those who stayed with you at night ascend, and their Lord asks them — though He knows best about them — 'In what state did you leave My servants?' They say: 'We left them praying, and when we came to them, they were praying.'"
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کچھ فرشتے رات کو تمہارے پاس یکے بعد دیگرے آتے ہیں اور کچھ فرشتے دن کو اور یہ سب فجر اور عصر کی نماز میں جمع ہو جاتے ہیں۔ پھر جو فرشتے رات کو تمہارے پاس رہے ہیں (آسمان پر) چڑھ جاتے ہیں، تو ان سے ان کا پروردگار پوچھتا ہے، حالانکہ وہ خود اپنے بندوں سے خوب واقف ہے، کہ تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا ہے؟ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے انھیں نماز پڑھتے ہوئے چھوڑا اور (جب) ہم ان کے پاس پہنچے تھے (تب بھی) وہ نماز پڑھ رہے تھے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 343]
