انگریزی ترجمہ
Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them) reported: "When the Messenger of Allah (peace be upon him) used to go for Umrah or Hajj, he would stop at Dhul-Hulayfah. And when returning from an expedition or Hajj or Umrah, he would descend into the valley. When he emerged from the valley's depth, he would make his camel kneel in the flat area on the eastern side of the valley. He would rest there until morning and pray the Fajr prayer."
اردو ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمجب (بھی) عمرہ یا حج ادا فرماتے تو (مقام) ذوالحلیفہ میں بھی اترتے تھے اور جب کسی غزوہ سے لوٹتے اور اس راہ میں (سے) ہو (کر آتے) یا حج یا عمرہ میں ہوتے تو وادی کے اندر اتر جاتے، پھر جب وادی کے گہراؤ سے اوپر آ جاتے تو اونٹ کو اس بطحاء میں بٹھلا دیتے جو وادی کے کنارے پر بجانب مشرق ہے، پس آخر شب میں وہیں آرام فرماتے یہاں تک کہ صبح ہو جاتی (یہ مقام جہاں آپصلی اللہ علیہ وسلماستراحت فرماتے) اس مسجد کے پاس نہیں ہے جو پتھروں سے بنی ہے اور نہ اس ٹیلہ پر ہے جس کے اوپر مسجد ہے بلکہ اس جگہ ایک چشمہ تھا کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اس کے پاس نماز پڑھا کرتے تھے اور اس کے اندر کچھ تودے (ریت کے) تھے، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلموہیں نماز پڑھتے تھے، پھر اس میں بطحاء سے سیل بہہ کر آیا یہاں تک کہ وہ مقام جہاں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نماز پڑھتے تھے پر ہو گیا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 303]
