انگریزی ترجمہ
Anas ibn Malik (may Allah be pleased with him) reported that the Prophet (peace be upon him) noticed spittle on the qiblah wall and was so displeased that it showed on his face. He stood up and scraped it off with his own hand, then said: "When any of you stands in prayer, he is speaking privately with his Lord, or his Lord is between him and the qiblah. So he should not spit toward the qiblah, but rather to his left or under his foot." Then the Prophet took the end of his garment, spat in it, folded it and said: "Or he may do like this."
اردو ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے (جانب) قبلہ میں کچھ تھوک دیکھا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمکو ناگوار گزرا۔ یہاں تک کہ (غصہ کا اثر) آپصلی اللہ علیہ وسلمکے چہرہ مبارک پر ظاہر ہوا۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمکھڑے ہو گئے اور اس کو اپنے ہاتھ سے صاف کر دیا۔ پھر فرمایا:”تم میں سے کوئی جب اپنی نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے پروردگار سے مناجات کرتا ہے یا (آپصلی اللہ علیہ وسلمنے یہ فرمایا کہ) اس کا پروردگار اس کے اور قبلہ کے درمیان ہوتا ہے، لہٰذا اسے چاہیے کہ اپنے قبلہ کی جانب نہ تھوکے بلکہ اپنی بائیں جانب یا اپنے قدم کے نیچے تھوکے۔“پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنی چادر کا کنارہ لیا اور اس میں تھوک کر اسے مل ڈالا اور فرمایا:”اس طرح کر لے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 264]
