انگریزی ترجمہ
Narrated Ibn Umar (may Allah be pleased with them both): The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "I have been commanded to fight the people until they testify that there is no deity worthy of worship except Allah and that Muhammad is the Messenger of Allah, and they establish the prayer and pay the Zakah. If they do so, they have protected their blood and their property from me, except by the right of Islam, and their reckoning is with Allah."
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ہی روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ اس بات کی گواہی دیں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اس بات کی (بھی گواہی دیں) کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلماللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں۔ پس جب یہ (باتیں) کرنے لگیں تو مجھ سے اپنے خون اور اپنے مال بچا لیں گے سوائے حق اسلام کے اور ان لوگوں کا حساب اللہ کے حوالے ہے“۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 24]
