انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Hurairah (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) said: "Allah loves sneezing and dislikes yawning. When one of you sneezes and says 'Al-hamdu-lillah,' it becomes obligatory upon every Muslim who hears him to say 'Yarhamuk-Allah.' But yawning is from Satan, so let him suppress it as much as he can, for when he yawns and says 'Haa,' Satan laughs."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اللہ چھینک کو پسند کرتا ہے اور جمائی کو ناپسند کرتا ہے۔ جب کسی کو چھینک آئے اور وہ شخص کہے الحمدللہ تو ہر مسلمان پر جس نے سنا واجب ہو گیا کہ یرحمک اﷲ کہے لیکن جمائی چونکہ شیطان کی طرف سے ہے تو اس لیے جہاں تک ہو سکے اس کو روکے کیونکہ اس کے جمائی لینے میں”ہا“کہنے سے شیطان ہنستا ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2056]
