انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Hurairah (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) met him in one of the streets of Madinah while Abu Hurairah was in a state of janabah. He slipped away and went to bathe. When he returned, the Prophet asked: "Where were you, O Abu Hurairah?" He said, "I was in a state of janabah and disliked sitting with you in that state." The Prophet said: "SubhanAllah! A believer is never impure."
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہمدینہ کی کسی گلی میں انھیں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلممل گئے اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جنبی تھے (وہ کہتے ہیں کہ) چنانچہ میں آپصلی اللہ علیہ وسلمسے کنی کترا گیا اور جا کر غسل کیا، پھر آیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اے ابوہریرہ! تم کہاں (چلے گئے) تھے۔“سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں جنبی تھا اور ناپاکی کی حالت میں میں نے آپ کے پاس بیٹھنا برا جانا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”سبحان اللہ مومن (کسی حال میں) نجس نہیں ہوتا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 200]
