انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Hurairah (may Allah be pleased with him): The iqamah was called and the rows were straightened. The Messenger of Allah (peace be upon him) came out to us, but when he stood in his prayer place, he remembered he was in a state of janabah. He told us: "Stay in your places." He went back, performed ghusl, and returned with water dripping from his head. He said the takbir, and we prayed with him.
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ(ایک مرتبہ) نماز کی اقامت کہی گئی اور صفتیں کھڑی کر کے درست کی گئیں، پھر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمہماری طرف تشریف لائے تو جب آپصلی اللہ علیہ وسلمنماز پڑھانے کی جگہ پر کھڑے ہو گئے تو اس وقت یاد کیا کہ جنبی ہیں، پھر ہم سے فرمایا:”تم اپنی جگہ پر (کھڑے) رہو۔“اور آپصلی اللہ علیہ وسلملوٹ گئے اور غسل کیا اور اس کے بعد ہمارے پاس تشریف لائے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکے سر سے پانی ٹپک رہا تھا، پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے تکبیر (تکبیر تحریمہ) کہی اور ہم سب نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ نماز پڑھی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 196]
