انگریزی ترجمہ
It is narrated from Asma (may Allah be pleased with her) that a woman asked, "O Messenger of Allah! I have a co-wife. If, to make her jealous, I show more than what my husband gives me, would there be sin on me?" He (peace be upon him) said, "The one who displays what she has not been given (as a deception) is like one who wears two garments of falsehood."
اردو ترجمہ
سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہکسی عورت نے پوچھا کہ یا رسول اللہ! میری ایک سوکن ہے، اگر میں اس کا دل جلانے کے لیے اپنے خاوند کی طرف سے جس قدر مجھے دیتا ہے اس سے زیادہ ظاہر کروں تو کیا مجھ پر گناہ ہو گا؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”نہ دی ہوئی چیز کا ظاہر کرنے والا (بطور دھوکا) ایسا ہے جیسے کوئی دو کپڑے مکر کے پہنے ہوئے ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1864]
