انگریزی ترجمہ
Narrated Al-Miswar bin Makhramah (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah set out in the year of Hudaybiyyah with over a thousand Companions. When they reached Dhul-Hulayfah, he garlanded the sacrificial animals and marked their humps, then assumed ihram for Umrah. He sent a spy from Banu Khuzaah and continued until he reached Ghadir Al-Ashtat, where the spy informed him that the Quraysh had gathered forces from various tribes to fight and prevent him from reaching the Ka'bah. The Prophet asked: "O people! Advise me. Do you think I should attack the families of those who wish to prevent us from the House of Allah? If they face us, Allah will humiliate them, and if they do not, we will leave them like defeated fugitives." Abu Bakr said: "O Messenger of Allah! We came only intending the House of Allah, not to fight or plunder. Let us proceed. If anyone blocks us, we will fight them." The Prophet said: "Proceed in the name of Allah!"
اردو ترجمہ
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہحدیبیہ کے سال رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمایک ہزار سے زیادہ کئی سو صحابہ کے ساتھ نکلے۔ جب ذوالحلیفہ میں پہنچے تو قربانی کے جانوروں کے گلے میں ہار ڈالا اور ان کا کوہان چیر کر نشان دار کر دیا اور وہیں سے عمرہ کا احرام باندھ لیا اور بنی خزاعہ کے ایک جاسوس کو روانہ کیا (کہ قریش کی خبر لائے) اور آپصلی اللہ علیہ وسلمآگے بڑھتے رہے، جب آپصلی اللہ علیہ وسلمموضع غدیرالاشطاط میں پہنچے تو جاسوس نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آ کر بتایا کہ قریش نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے لڑنے کے لیے فوجیں اکٹھی کی ہیں اور یہ فوجیں مختلف قبیلوں سے لی گئی ہیں، وہ سب آپصلی اللہ علیہ وسلمسے لڑیں گے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکو بیت اللہ سے روکیں گے اور وہاں تک جانے نہ دیں گے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے پوچھا:”اے لوگو! مجھے مشورہ دو (کہ کیا کرنا چاہیے) تمہاری کیا یہ رائے ہے کہ میں کافروں کے اہل و عیال کو غارت کر دوں جو کہ ہمیں بیت اللہ سے روکنے کا ارادہ کرتے ہیں، اگر وہ ہمارا مقابلہ کریں گے تو اللہ بڑا بزرگ و غالب ہے، جس نے جاسوس کو مشرکین کے شر سے بچا لیا اور اگر وہ ہمارا مقابلہ نہ کر سکے تو ہم انھیں لوٹے ہوؤں اور بھاگے ہوؤں کی طرح چھوڑ دیں گے۔“سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! ہم تو صرف بیت اللہ کا قصد کر کے آئے ہیں، ہم کسی کو مارنا یا لوٹنا نہیں چاہتے، آپ چلیے تو سہی اگر کوئی ہمیں روکے گا تو ہم لڑیں گے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اللہ کے نام پر چلو۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1640]
