انگریزی ترجمہ
Narrated Aisha (may Allah be pleased with her): Hind bint Utbah (may Allah be pleased with her) came and said: "O Messenger of Allah, before Islam, there was no family on earth whose humiliation I desired more than yours. But today, there is no family whose honor I desire more than yours." The Prophet said: "By the One in Whose hand is my soul, I feel the same way..." and the rest of the hadith has been mentioned before.
اردو ترجمہ
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہہند بنت عتبہ رضی اللہ عنہا آئی اور کہنے لگی کہ یا رسول اللہ! مجھے (اسلام لانے سے پہلے) ساری دنیا میں کسی ڈیرے (یعنی قوم) والوں کا ذلیل ہونا اتنا پسند نہ تھا جتنا آپ کے ڈیرے والوں کا ذلیل ہونا پسند تھا پھر آج کے دن مجھے ساری دنیا میں کسی ڈیرے والوں کا عزت دار ہونا اتنا پسند نہیں جتنا آپ کے ڈیرے والوں کا عزت دار ہونا پسند ہے تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں بھی ایسا ہی سمجھتا ہوں ....۔“اور باقی حدیث گزر چکی ہے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1576]
