انگریزی ترجمہ
Narrated Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both): The Messenger of Allah came out with his shoulders covered in a cloak and a bandage of a smooth cloth around his head. He sat on the pulpit, praised Allah, and said: "O people! The number of other people will increase while the Ansar will decrease, until they become like salt in food. So whoever among you attains a position of authority where he can benefit or harm people, let him accept the good from the Ansar and overlook their mistakes."
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلماپنے دونوں کندھوں کو چادر سے ڈھانپے ہوئے باہر نکلے اور اپنے سر کو ایک چکنے کپڑے کی پٹی سے باندھے ہوئے تھے، یہاں تک کہ آپصلی اللہ علیہ وسلممنبر پر بیٹھے، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا کی پھر فرمایا:”اے لوگو! بیشک (دوسرے) لوگ بہت زیادہ تعداد میں ہو جائیں گے اور انصار کم ہوتے جائیں گے، یہاں تک کہ کھانے میں نمک کے برابر رہ جائیں گے پھر تم میں سے جس کسی کو ایسی حکومت ملے کہ وہ نفع یا نقصان پہنچا سکے تو اسے چاہیے کہ وہ ان کی نیکی، اچھائی کو قبول کرے اور برائی سے درگزر کرے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1566]
