انگریزی ترجمہ
Narrated Urwah Al-Bariqi (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) gave him one dinar to buy a sheep. He went and bought two sheep for one dinar, then sold one of them for one dinar, and brought one sheep and one dinar back to the Prophet (peace be upon him). The Prophet prayed for blessings in his trade. After that, even if he had bought soil, he would have profited from it."
اردو ترجمہ
سیدنا عروہ البارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے انھیں ایک دینار دیا کہ ایک بکری خرید لاؤ۔ وہ گئے اور ایک دینار میں دو بکریاں خریدیں پھر ان میں سے ایک (بکری) ایک دینار میں بیچ ڈالی اور ایک بکری اور ایک دینار نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس لائے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کی تجارت میں برکت کی دعا کی (پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمکی دعا کی برکت سے عروہ کا یہ حال ہو گیا) کہ اگر وہ مٹی خریدتے تو اس میں بھی فائدہ ہوتا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1519]
