انگریزی ترجمہ
Narrated Anas (may Allah be pleased with him): A man was a Christian who then became Muslim. He learned Surah Al-Baqarah and Al-Imran and used to write revelation for the Prophet (peace be upon him). Then he reverted to Christianity and began saying: "Muhammad knows nothing except what I wrote for him." Then Allah caused him to die. The people buried him, but in the morning his body was found thrown out of the earth. They said: "This is the work of Muhammad and his companions; since he fled from them, they dug up our companion's body." They dug a deeper grave and buried him again, but in the morning the earth had thrown his body out again. They said the same thing. They dug yet a deeper grave, as deep as they could, but again in the morning the earth had thrown his body out. When they were convinced that this was not the work of any human being but rather Allah's wrath, they left his body exposed."
اردو ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہایک شخص عیسائی تھا، پھر وہ مسلمان ہو گیا اور سورۃ البقرہ اور آل عمران پڑھ لی اور وہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے لیے (وحی) لکھا کرتا تھا۔ پھر وہ دوبارہ عیسائی ہو گیا اور کہنے لگا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کیا جانیں میں جو ان کو لکھ دیتا وہی جانتے۔ پھر اللہ نے اسے موت دی تو لوگوں نے اسے دفن کر دیا، صبح ہوئی تو اس کی لاش زمین کے باہر پڑی ہوئی تھی۔ (عیسائی) لوگ کہنے لگے کہ یہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اور ان کے اصحاب کا کام ہے، جب ان کو چھوڑ کر بھاگ آیا تو انھوں نے رات کو آ کر قبر کھود کر ہمارے ساتھی کی لاش کو باہر پھینک دیا۔ آخر انھوں نے بہت گہری قبر کھودی اور اس کی لاش دوبارہ گاڑھی، پھر صبح کو انھوں نے دیکھا کہ زمین نے اس کی لاش باہر پھینک دی ہے تو کہنے لگے کہ یہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اور ان کے اصحاب کا کام ہے، انھوں نے ہمارے ساتھی کی قبر کھودی اور اسے باہر پھینک دیا کیونکہ یہ انھیں چھوڑ کر بھاگ آیا تھا۔ پھر (سہ بارہ) انھوں نے اور گہری قبر کھود کر، جہاں تک گہری کر سکے اس کو گاڑھ دیا، لیکن صبح کو پھر دیکھا کہ زمین نے اس کی لاش باہر پھینک دی ہے، جب انھیں یہ یقین ہو گیا کہ یہ کسی انسان کا کام نہیں ہے (بلکہ اللہ کا غضب ہے) تو اس کی لاش کو (میدان میں) پھینک دیا۔ (یا یوں ہی چھوڑ دیا)۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1512]
