انگریزی ترجمہ
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) said: The Prophet (peace be upon him) said: "A man bought a house from another man. The buyer found a pot filled with gold in the house and said: 'Take your gold; I only bought the house, not the gold.' The seller said: 'I sold you the house and everything in it.' They took the dispute to a man (judge) who asked: 'Do you have children?' One said: 'I have a son.' The other said: 'I have a daughter.' The judge said: 'Marry the son to the daughter and spend the gold on them, and give some in charity.'"
اردو ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ایک شخص نے دوسرے شخص سے گھر خرید لیا، جس نے خریدا تھا اس نے اس گھر میں سونے سے بھرا ہوا ایک گھڑا پایا اور بیچنے والے سے کہنے گا کہ بھائی یہ ٹھلیا لے جا، میں نے تجھ سے گھر خریدا ہے سونا نہیں خریدا۔ بائع (بیچنے والا) کہنے لگا کہ میں نے گھر بیچا اور اس میں جو کچھ تھا وہ بھی بیچا۔ آخر دونوں جھگڑتے ہوئے ایک شخص کے پاس گئے۔ انھوں نے کہا کہ تمہاری اولاد بھی ہے؟ ایک نے کہا کہ میرا لڑکا ہے اور دوسرے نے کہ میری ایک لڑکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان دونوں کا آپس میں نکاح کر دو اور یہ سونا ان دونوں پر خرچ کر دو اور خیرات بھی کرو۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1450]
