انگریزی ترجمہ
Narrated Abu Juhaifah (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) came to us at noon and water was brought for ablution. After he performed ablution, the people took the remaining water and wiped it on themselves. The Prophet then prayed two rak'ahs of Dhuhr and two rak'ahs of Asr (shortened), and a short spear was planted in front of him as a sutrah.
اردو ترجمہ
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ(ایک دن) نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمدوپہر کے وقت ہمارے پاس تشریف لائے تو وضو کا پانی آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس لایا گیا چنانچہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے وضو کیا۔ جب آپصلی اللہ علیہ وسلموضو کر چکے تو لوگ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے وضو کا بچا ہوا پانی لینے لگے اور اس کو (اپنے چہرے اور آنکھوں پر) ملنے لگے۔ پھر نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے ظہر کی دو رکعتیں اور عصر کی دو رکعتیں (قصر) پڑھیں اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے غنزہ (یعنی نیزہ) بطور سترہ کے گڑا ہوا تھا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 144]
