انگریزی ترجمہ
Jabir (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "When the darkness of night falls, keep your children inside, for the devils spread out at that time. After a period of 'Isha has passed, let them go. Close your doors with the mention of Allah's name (Bismillah), extinguish your lamps with the mention of Allah's name, cover your food vessels, and tie shut your water skins."
اردو ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جب رات کا اندھیرا چھا جائے تو تم اپنے بچوں کو گھر میں روک لو کیونکہ اس وقت شیاطین پھیل جاتے ہیں۔ جب عشاء کے وقت میں سے ایک گھڑی گزر جائے تو اس وقت بچوں کو چھوڑ دو (چلیں پھریں) اور بسم اللہ کہہ کر اپنا دروازہ بند کر لو اور بسم اللہ کہہ کر اپنا چراغ بجھا دو (یعنی ہر طرح کی آگ بجھا دو) پانی کا برتن (صراحی، کولر، زمین دوز ٹینک وغیرہ) بسم اللہ کہہ کر ڈھانک دو اگر ڈھانکنے کے لیے کوئی چیز نہ ملے تو کوئی لکڑی وغیرہ اس کے اوپر رکھ دو۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1387]
