انگریزی ترجمہ
Anas ibn Malik (may Allah be pleased with him) said: I was walking with the Prophet (peace be upon him), and he was wearing a Najrani cloak with a thick border. A Bedouin grabbed him and pulled him so hard that I saw the mark of the cloak's border on the skin of the Prophet's neck. The Bedouin said: "O Muhammad! Order that I be given some of Allah's wealth that you have." The Prophet (peace be upon him) turned to him, laughed, and ordered that he be given something.
اردو ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ جا رہا تھا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکے جسم پر (اس وقت) ایک موٹے حاشیہ کی نجرانی چادر تھی تو ایک اعرابی نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکو پکڑ لیا اور زور سے آپصلی اللہ علیہ وسلمکو دبایا، یہاں تک کہ میں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی گردن مبارک کے ظاہری حصے پر دیکھا کہ بوجہ اس کے زور سے دبانے کے، چادر کے حاشیہ کا نشان پڑ گیا تھا۔ اس کے بعد اس اعرابی نے کہا کہ مجھے بھی اللہ کے اس مال میں سے جو آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس ہے دلوا دیجئیے تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کی طرف دیکھا اور مسکرائے اس کے بعد اسے کچھ دے دینے کا حکم فرما دیا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1334]
