انگریزی ترجمہ
Ibn Umar (may Allah be pleased with them both) said: The Prophet (peace be upon him) stood among the people, praised Allah as He deserves, then mentioned the Dajjal and said: "I warn you about the Dajjal, and every Prophet warned his people about the Dajjal. But I shall tell you something about him that no Prophet has told his people: He is one-eyed, and Allah is not one-eyed."
اردو ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلملوگوں کے درمیان کھڑے ہو گئے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اللہ کی تعریف کی جیسی کہ اس کو سزاوار ہے اس کے بعد آپصلی اللہ علیہ وسلمنے دجال کا ذکر کیا اور فرمایا:”میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں اور ہر نبی نے اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا ہے مگر میں تم سے ایک ایسی بات کہتا ہوں جو کسی نبی نے اپنی قوم سے نہیں کہی۔ تم یہی سمجھ لو کہ وہ کانا ہو گا اور اللہ عزوجل کانا نہیں۔“(پوری حدیث، کتاب: جنازہ کے بیان میں۔۔۔ باب: جب کوئی بچہ اسلام لایا اور پھر انتقال کر گیا تو کیا اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور کیا بچے پر اسلام کی دعوت پیش کی جا سکتی ہے؟ کے تحت گزر چکی ہے۔ اس میں یہ حصہ نہیں لہٰذا دونوں ساتھ ملا کر پڑھیں)[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1306]
