انگریزی ترجمہ
Salamah ibn al-Akwa' (may Allah be pleased with him) said: I was heading from Madinah toward Ghabah. When I reached the hill of Ghabah, I met a servant of Abd al-Rahman ibn Awf. I asked: "What brings you here?" He said: "The she-camels of the Prophet (peace be upon him) have been taken!" I asked: "Who took them?" He said: "Ghatafan." I shouted three times: "Ya Sabahah!" loud enough to be heard between the two lava fields of Madinah. Then I rushed forward pursuing them.
اردو ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں مدینہ سے غابہ کی طرف جا رہا تھا۔ جب میں غابہ کی پہاڑی پر پہنچا تو مجھے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا ایک غلام ملا، میں نے کہا ارے! تو یہاں کیسے؟ اس نے کہا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی اونٹنیاں پکڑ لی گئی ہیں (میں ان کی تلاش میں ہوں) میں نے پوچھا کہ ان کو کس نے پکڑا ہے؟ غلام نے کہا کہ غطفان اور فزارہ نے پس تین مرتبہ اس زور سے چلایا کہ میں نے مدینہ بھر کو سنا دیا”یا صباحاہ یا صباحاہ“اس کے بعد میں دوڑا اور ڈاکوؤں کو پا لیا اور وہ اونٹنیاں پکڑے جا رہے تھے۔ پس میں نے انھیں تیر مارنا شروع کیا اور میں یہ کہتا جاتا تھا: میں ہوں سلمہ بن اکوع جان لو۔۔۔ آج پاجی سب مریں گے مان لو۔۔۔ چنانچہ میں نے اونٹنیاں ان سے چھڑا لیں، قبل اس کے کہ وہ ان کا دودھ پئیں۔ پھر میں ان کو ہانکتا ہوا لا رہا تھا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلممجھے ملے، میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! وہ لوگ پیاسے تھے اور میں نے قبل اس کے کہ وہ ان کا دودھ پئیں جلدی سے یہ اونٹنیاں لے لیں۔ پس آپصلی اللہ علیہ وسلمان کے تعاقب میں فوج روانہ کر دیجئیے۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اے ابن اکوع! تم ان پر قابو پا چکے، اب جانے دو (درگزر کرو) وہ تو اپنی قوم میں پہنچ گئے، وہاں ان کی مہمانی ہو رہی ہو گی۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1300]
