انگریزی ترجمہ
Jarir ibn Abdullah (may Allah be pleased with him) said: The Messenger of Allah (peace be upon him) said to me: "Will you not relieve me of Dhul-Khalasah?" Dhul-Khalasah was an idol-house belonging to the tribe of Khath'am, called the Ka'bah of Yemen. Jarir said: So I set out with one hundred and fifty horsemen from the Ahmas tribe and destroyed it and killed those who were found there.
اردو ترجمہ
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ(ایک دن) رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے مجھ سے فرمایا:”تم ذی الخلصہ کو تباہ کر کے مجھے آرام کیوں نہیں دیتے؟“ذی الخلصہ قبیلہ خثعم میں ایک بت خانہ تھا۔ اس کو یمن کا کعبہ کہتے تھے۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پس میں قبیلہ احمس کے ڈیڑھ سو سواروں کے ساتھ چلا اور ان سب کے پاس گھوڑے تھے اور میرے پاؤں گھوڑے پر جمتے نہ تھے۔ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے میرے سینے پر ہاتھ مارا یہاں تک کہ میں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکی انگلیوں کا نشان اپنے سینے پر دیکھا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے دعا کی:”اے اللہ! ان کو قائم رکھ اور ان کو ہدایت کرنے والا اور ہدایت یافتہ بنا دے۔“پس وہ وہاں گئے اور اسے توڑا اور اسے جلا دیا پھر رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو اس کی خبر کی تو جریر رضی اللہ عنہ کے قاصد نے (نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے جا کر) بیان کیا کہ قسم ہے۔ اس کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے۔ کہ میں آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس اس وقت آیا ہوں جب کہ میں نے اس کو اس حال میں چھوڑا کہ وہ مثل کھوکھل اونٹ کے یا خارشی اونٹ کے ہے۔ جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمقبیلہ نے احمس کے گھوڑوں اور سواروں کے لیے پانچ مرتبہ برکت کی دعا کی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1296]
