انگریزی ترجمہ
Asma' (may Allah be pleased with her) said: "I prepared the travel provisions for the Messenger of Allah (peace be upon him) in Abu Bakr al-Siddiq's house when the Prophet intended to emigrate to Madinah. She said: We could not find anything to tie his food bag and water skin with, so I tore my waist-belt into two pieces and tied them with one piece." That is why she was called "Dhat al-Nitaqayn" (the one with two waist-belts).
اردو ترجمہ
سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہمیں نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے گھر میں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے لیے دسترخوان تیار کیا، جب کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے مدینہ کی طرف ہجرت کا ارادہ کیا۔ وہ کہتی ہیں کہ مجھے آپصلی اللہ علیہ وسلمکے دسترخوان اور پانی کے ظرف کے لیے کوئی ایسی چیز نہ ملی جس سے میں ان دونوں چیزوں کو باندھ دیتی تو میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اللہ کی قسم! مجھے سوا اپنے کمربند کے اور کوئی چیز نہیں ملتی جس سے میں اس کو باندھ دوں۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا تم اپنے کمربند کے دو حصے کر ڈالو، ایک سے پانی کے ظرف کو اور دوسرے سے دسترخوان کو باندھ دو۔ چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا اسی وجہ سے میرا نام ذات النطاقین رکھا گیا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1280]
