عربی (اصل)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ، أَنَّ عَائِشَةَ، أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ، فَصَلَّى فِي الْمَسْجِدِ، فَصَلَّى رِجَالٌ بِصَلاَتِهِ فَأَصْبَحَ النَّاسُ فَتَحَدَّثُوا، فَاجْتَمَعَ أَكْثَرُ مِنْهُمْ فَصَلَّوْا مَعَهُ، فَأَصْبَحَ النَّاسُ فَتَحَدَّثُوا فَكَثُرَ أَهْلُ الْمَسْجِدِ مِنَ اللَّيْلَةِ الثَّالِثَةِ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّوْا بِصَلاَتِهِ، فَلَمَّا كَانَتِ اللَّيْلَةُ الرَّابِعَةُ عَجَزَ الْمَسْجِدُ عَنْ أَهْلِهِ حَتَّى خَرَجَ لِصَلاَةِ الصُّبْحِ، فَلَمَّا قَضَى الْفَجْرَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ، فَتَشَهَّدَ ثُمَّ قَالَ " أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّهُ لَمْ يَخْفَ عَلَىَّ مَكَانُكُمْ، لَكِنِّي خَشِيتُ أَنْ تُفْرَضَ عَلَيْكُمْ فَتَعْجِزُوا عَنْهَا ". تَابَعَهُ يُونُسُ.
انگریزی ترجمہ
Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her) narrates that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came out one night in the middle of the night and prayed in the mosque. Some men prayed with him. In the morning, people talked about it. The next night, more people gathered and prayed with him. In the morning, people talked about it, and on the third night the mosque was filled with people. He came out and they prayed with him. On the fourth night, the mosque could not accommodate the people, until he only came out for the Fajr prayer. When he finished the Fajr, he turned to the people, said the Tashahhud, and then stated: 'Amma Ba'd (To proceed)! Your presence was not hidden from me, but I feared that this prayer might be made obligatory upon you and you would be unable to perform it.'
اردو ترجمہ
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ایک رات آدھی رات کو باہر تشریف لائے اور مسجد میں نماز پڑھی۔ کچھ لوگوں نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی۔ صبح ہوئی تو لوگوں نے اس کا چرچا کیا۔ دوسری رات اس سے زیادہ لوگ جمع ہوئے اور آپ کے ساتھ نماز پڑھی۔ صبح ہوئی تو لوگوں نے چرچا کیا اور تیسری رات مسجد میں بہت لوگ ہو گئے۔ آپ باہر تشریف لائے اور انہوں نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی۔ چوتھی رات مسجد لوگوں سے بھر گئی یہاں تک کہ آپ صبح کی نماز کے لیے ہی باہر تشریف لائے۔ جب فجر پڑھ لی تو لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے، تشہد فرمایا، پھر ارشاد فرمایا: أما بعد! تمہارے یہاں ہونے کی مجھے خبر تھی لیکن مجھے ڈر تھا کہ یہ نماز تم پر فرض نہ کر دی جائے اور تم اسے ادا نہ کر سکو۔
