عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْهَبِ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ زِيَادٍ، عَادَ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَقَالَ لَهُ مَعْقِلٌ إِنِّي مُحَدِّثُكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَا مِنْ عَبْدٍ اسْتَرْعَاهُ اللَّهُ رَعِيَّةً، فَلَمْ يَحُطْهَا بِنَصِيحَةٍ، إِلاَّ لَمْ يَجِدْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Ma'qil bin Yasar (may Allah be well pleased with him) narrates that Ubaidullah bin Ziyad visited him during the illness in which he passed away. Ma'qil said to him: 'I shall narrate to you a hadith that I heard from the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him). He declared: Any servant whom Allah has entrusted with the guardianship of a people and who does not look after them with sincere counsel will never even smell the fragrance of Paradise.'
اردو ترجمہ
حضرت معقل بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عبیداللہ بن زیاد ان کی عیادت کے لیے اس مرض میں آئے جس میں ان کا انتقال ہوا۔ تو حضرت معقل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے فرمایا: میں تمہیں ایک حدیث سناتا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنی تھی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو کسی رعیت کا نگہبان بناتا ہے اور وہ خیرخواہی کے ساتھ اس کی حفاظت نہیں کرتا تو وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا۔
