عربی (اصل)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنِي أَخِي عَبْدُ الْحَمِيدِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " رَأَيْتُ كَأَنَّ امْرَأَةً سَوْدَاءَ ثَائِرَةَ الرَّأْسِ، خَرَجَتْ مِنَ الْمَدِينَةِ، حَتَّى قَامَتْ بِمَهْيَعَةَ ـ وَهْىَ الْجُحْفَةُ ـ فَأَوَّلْتُ أَنَّ وَبَاءَ الْمَدِينَةِ نُقِلَ إِلَيْهَا ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abdullah (bin Umar, may Allah be well pleased with them both) narrates that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) declared: 'I saw (in a dream) a black woman with disheveled hair leaving Madinah and settling at Mahai'a, which is al-Juhfa. I interpreted this as meaning that the epidemic of Madinah was transferred to al-Juhfa.'
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ (بن عمر) رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے (خواب میں) ایک سیاہ عورت دیکھی جس کے بال پریشان تھے۔ وہ مدینہ سے نکلی اور مہیعہ یعنی جحفہ میں جا کر ٹھہر گئی۔ میں نے اس کی تعبیر یہ لی کہ مدینہ کی وبا جحفہ منتقل ہو گئی ہے۔
