عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ بَيْنَا نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي فِي الْجَنَّةِ، فَإِذَا امْرَأَةٌ تَتَوَضَّأُ إِلَى جَانِبِ قَصْرٍ، قُلْتُ لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ قَالُوا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ. فَذَكَرْتُ غَيْرَتَهُ فَوَلَّيْتُ مُدْبِرًا ". قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَبَكَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ثُمَّ قَالَ أَعَلَيْكَ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ أَغَارُ
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) narrates: We were sitting with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) when he declared: 'While I was sleeping, I saw myself in Paradise. A woman was performing ablution beside a palace. I asked: Whose palace is this? It was said: It belongs to Hadrat Umar bin al-Khattab (may Allah be well pleased with him). Then I remembered his sense of honor (ghayra) and turned back.' Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) said: Upon hearing this, Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him) wept and submitted: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! May my parents be sacrificed for you! Would I ever show jealousy towards you?'
اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں سویا ہوا تھا کہ میں نے اپنے آپ کو جنت میں دیکھا۔ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کر رہی تھی۔ میں نے پوچھا: یہ محل کس کا ہے؟ بتایا گیا: حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا۔ پھر مجھے ان کی غیرت یاد آئی اور میں وہاں سے لوٹ آیا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: اس پر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ رو پڑے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، کیا میں آپ پر غیرت کروں گا؟
