عربی (اصل)
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَزْهَرُ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، ح وَحَدَّثَنِي خَلِيفَةُ، حَدَّثَنَا مُعَاذٌ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ عُبَادٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلاَمٍ، قَالَ رَأَيْتُ كَأَنِّي فِي رَوْضَةٍ، وَسَطَ الرَّوْضَةِ عَمُودٌ فِي أَعْلَى الْعَمُودِ عُرْوَةٌ، فَقِيلَ لِي ارْقَهْ. قُلْتُ لاَ أَسْتَطِيعُ. فَأَتَانِي وَصِيفٌ فَرَفَعَ ثِيَابِي فَرَقِيتُ، فَاسْتَمْسَكْتُ بِالْعُرْوَةِ، فَانْتَبَهْتُ وَأَنَا مُسْتَمْسِكٌ بِهَا، فَقَصَصْتُهَا عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " تِلْكَ الرَّوْضَةُ رَوْضَةُ الإِسْلاَمِ، وَذَلِكَ الْعَمُودُ عَمُودُ الإِسْلاَمِ، وَتِلْكَ الْعُرْوَةُ عُرْوَةُ الْوُثْقَى، لاَ تَزَالُ مُسْتَمْسِكًا بِالإِسْلاَمِ حَتَّى تَمُوتَ ".
انگریزی ترجمہ
Hadrat Abdullah bin Salam (may Allah be well pleased with him) narrates: 'I saw (in a dream) that I was in a garden with a pillar in its center, at the top of which was a handhold. I was told: Climb it. I said: I cannot. Then a servant came and lifted my garments. I climbed and grasped the handhold. I woke up while still holding it.' Then I related this dream to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). He declared: 'That garden is the garden of Islam, that pillar is the pillar of Islam, and that handhold is the Urwat al-Wuthqa (the firmest handhold). You will remain firmly upon Islam until you die.'
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے (خواب میں) دیکھا کہ گویا میں ایک باغ میں ہوں اور اس کے بیچ میں ایک ستون ہے جس کے اوپر ایک حلقہ ہے۔ مجھ سے کہا گیا: اس پر چڑھو۔ میں نے کہا: میں نہیں چڑھ سکتا۔ پھر ایک خادم آیا اور اس نے میرے کپڑے اٹھا دیے۔ میں چڑھ گیا اور حلقہ پکڑ لیا۔ ابھی میں اسے پکڑے ہوئے ہی تھا کہ آنکھ کھل گئی۔ پھر میں نے یہ خواب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ باغ اسلام کا باغ ہے، وہ ستون اسلام کا ستون ہے اور وہ حلقہ عروۃ الوثقیٰ (یعنی اسلام کی مضبوط کڑی) ہے۔ تم ہمیشہ اسلام پر مضبوطی سے قائم رہو گے یہاں تک کہ تمہاری وفات ہو جائے گی۔
