عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا عَبَّادٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، سَمِعْتُ قَيْسًا، سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ زَيْدٍ، يَقُولُ لَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنَّ عُمَرَ مُوثِقِي عَلَى الإِسْلاَمِ، وَلَوِ انْقَضَّ أُحُدٌ مِمَّا فَعَلْتُمْ بِعُثْمَانَ كَانَ مَحْقُوقًا أَنْ يَنْقَضَّ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Sa'id bin Zaid (may Allah be well pleased with him) narrates: 'I have seen myself being tied and bound by Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him) on account of accepting Islam (before Umar himself had embraced Islam). And if the mountain of Uhud were to crumble because of the evil you people committed against Hadrat Uthman (may Allah be well pleased with him), it would deserve to crumble.'
اردو ترجمہ
حضرت سعید بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے اپنے آپ کو اس حال میں دیکھا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ (اسلام لانے سے پہلے) مجھے اسلام کی وجہ سے باندھتے تھے۔ اور (ان لوگوں کو مخاطب کر کے فرمایا) تم نے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ جو کچھ کیا ہے اس پر اگر اُحُد پہاڑ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے تو اسے ایسا ہی ہونا چاہیے۔
