عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَا اسْتُخْلِفَ خَلِيفَةٌ إِلاَّ لَهُ بِطَانَتَانِ بِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالْخَيْرِ وَتَحُضُّهُ عَلَيْهِ، وَبِطَانَةٌ تَأْمُرُهُ بِالشَّرِّ وَتَحُضُّهُ عَلَيْهِ، وَالْمَعْصُومُ مَنْ عَصَمَ اللَّهُ ".
انگریزی ترجمہ
'Abdan narrated to us, 'Abd Allah informed us, Yunus informed us, from al-Zuhri, he said: Abu Salamah narrated to me, from Hadrat Abu Sa'id al-Khudri (may Allah be well pleased with him), from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), who stated: "No caliph is appointed except that he has two companions: a companion who commands him to do good and urges him toward it, and a companion who commands him to do evil and urges him toward it. And the one who is truly protected is the one whom Allah protects."
اردو ترجمہ
ہم سے عبدان نے بیان کیا، ہمیں عبداللہ نے خبر دی، ہمیں یونس نے خبر دی، انہوں نے زہری سے، کہا مجھ سے ابو سلمہ نے بیان کیا، انہوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ نے ارشاد فرمایا: "جب بھی کسی خلیفہ کو خلافت دی جاتی ہے تو اس کے دو ساتھی ہوتے ہیں: ایک ساتھی جو اسے بھلائی کا حکم دیتا ہے اور اس پر اکساتا ہے، اور ایک ساتھی جو اسے برائی کا حکم دیتا ہے اور اس پر اکساتا ہے۔ اور محفوظ وہی ہے جسے اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔"
