عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُ النَّاسِ كَمَثَلِ رَجُلٍ اسْتَوْقَدَ نَارًا، فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهُ جَعَلَ الْفَرَاشُ وَهَذِهِ الدَّوَابُّ الَّتِي تَقَعُ فِي النَّارِ يَقَعْنَ فِيهَا، فَجَعَلَ يَنْزِعُهُنَّ وَيَغْلِبْنَهُ فَيَقْتَحِمْنَ فِيهَا، فَأَنَا آخُذُ بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ، وَأَنْتُمْ تَقْتَحِمُونَ فِيهَا ".
انگریزی ترجمہ
Abu al-Yaman narrated to us, Shu'ayb informed us, Abu al-Zinad narrated to us, from Hadrat 'Abd al-Rahman, who narrated that he heard Hadrat Abu Hurayrah (may Allah be well pleased with him) say that he heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) say: "My parable and the parable of the people is like that of a man who kindled a fire. When it illuminated its surroundings, moths and these creatures that fall into the fire began falling into it. He kept pulling them away but they overpowered him and plunged into it. So I am holding you by your waistbands away from the Fire, yet you are plunging into it."
اردو ترجمہ
ہم سے ابو الیمان نے بیان کیا، ہمیں شعیب نے خبر دی، ہم سے ابو الزناد نے بیان کیا، انہوں نے عبدالرحمٰن سے، انہوں نے بیان کیا کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا: "میری اور لوگوں کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے آگ جلائی، جب آگ نے اپنے اردگرد کو روشن کر دیا تو پتنگے اور یہ کیڑے مکوڑے جو آگ میں گرتے ہیں آگ میں گرنے لگے۔ وہ شخص انہیں روکنے لگا مگر وہ اس پر غالب آ کر آگ میں کود پڑتے۔ تو میں تمہاری کمروں کو پکڑ کر آگ سے روک رہا ہوں اور تم ہو کہ اس میں کودے جا رہے ہو۔"
