عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " سَدِّدُوا وَقَارِبُوا، وَاعْلَمُوا أَنْ لَنْ يُدْخِلَ أَحَدَكُمْ عَمَلُهُ الْجَنَّةَ، وَأَنَّ أَحَبَّ الأَعْمَالِ أَدْوَمُهَا إِلَى اللَّهِ، وَإِنْ قَلَّ "
انگریزی ترجمہ
Narrated Umm al-Mu'minin Hadrat ' Aisha (may Allah be well pleased with her): Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "Be on the right path and be moderate, and know that none of you will be admitted to Paradise by his deeds alone, and that the most beloved of deeds to Allah is that which is done consistently, even if it is small.""
اردو ترجمہ
ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان نے بیان کیا، ان سے موسیٰ بن عقبہ نے، ان سے حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سیدھے ہو کر عمل کرو اور اعتدال رکھو اور جان لو کہ تم میں سے کسی کو اس کا عمل جنت میں داخل نہیں کرے گا اور بے شک اللہ کو سب سے پسندیدہ عمل وہ ہے جو ہمیشہ کیا جائے اگرچہ تھوڑا ہو۔
