عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ يَقُولُ اللَّهُ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ فَأَخْرِجُوهُ فَيَخْرُجُونَ قَدْ امْتُحِشُوا وَعَادُوا حُمَمًا فَيُلْقَوْنَ فِي نَهَرِ الْحَيَاةِ فَيَنْبُتُونَ كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ أَوْ قَالَ حَمِيَّةِ السَّيْلِ وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَمْ تَرَوْا أَنَّهَا تَنْبُتُ صَفْرَاءَ مُلْتَوِيَةً.
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abu Sa'id Al-Khudri (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "When the people of Paradise enter Paradise and the people of the Fire enter the Fire, Allah will say, 'Take out (of the Fire) whoever has faith in his heart equal to the weight of a mustard seed.' They will be taken out having been burnt and turned to charcoal, and then they will be thrown into the River of Life, and they will sprout as a seed sprouts by the side of a flood channel." The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "Have you not seen that it (the seed) comes out yellow and twisted?"
اردو ترجمہ
ہم سے موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا، کہا ہم سے عمرو بن یحییٰ نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب جنت والے جنت میں داخل ہو جائیں گے اور دوزخ والے دوزخ میں تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو اسے نکال لو۔ پس وہ نکالے جائیں گے اس حال میں کہ وہ جل کر کوئلہ ہو چکے ہوں گے، پھر انہیں نہر حیات میں ڈالا جائے گا اور وہ اس طرح اگیں گے جیسے بیج سیلاب کی لائی ہوئی مٹی میں اگتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا "کیا تم نے نہیں دیکھا کہ وہ (بیج) زرد رنگ کا لپٹا ہوا نکلتا ہے؟"
