عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ الْمُحَارِبِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ أَخَّرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم صَلاَةَ الْعِشَاءِ إِلَى نِصْفِ اللَّيْلِ، ثُمَّ صَلَّى ثُمَّ قَالَ " قَدْ صَلَّى النَّاسُ وَنَامُوا، أَمَا إِنَّكُمْ فِي صَلاَةٍ مَا انْتَظَرْتُمُوهَا ". وَزَادَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ سَمِعَ أَنَسًا كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ خَاتَمِهِ لَيْلَتَئِذٍ.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) once delayed the 'Isha prayer until midnight, then offered the prayer and said: 'The people have prayed and gone to sleep, but you have been in a state of prayer as long as you were waiting for it.' Ibn Abi Maryam added the following: Yahya bin Ayyub informed us, saying Humaid narrated to me that he heard Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) say: 'It is as though I can still see the glitter of the blessed ring of the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) on that night.'
اردو ترجمہ
ہم سے عبدالرحیم محاربی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے زائدہ نے حمید طویل سے بیان کیا، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رات عشاء کی نماز آدھی رات تک مؤخر فرمائی، پھر نماز پڑھائی اور ارشاد فرمایا: "لوگ نماز پڑھ کر سو چکے ہیں، مگر تم جب سے اس نماز کا انتظار کر رہے ہو گویا نماز ہی میں رہے ہو۔" ابن ابی مریم نے اس میں یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ ہمیں یحییٰ بن ایوب نے خبر دی، کہا مجھ سے حمید نے بیان کیا، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، فرمایا: گویا اُس رات آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی انگوٹھی مبارک کی چمک ابھی میری آنکھوں کے سامنے ہے۔
