عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ حَيَّةٌ، فَيَذْهَبُ الذَّاهِبُ إِلَى الْعَوَالِي فَيَأْتِيهِمْ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ، وَبَعْضُ الْعَوَالِي مِنَ الْمَدِينَةِ عَلَى أَرْبَعَةِ أَمْيَالٍ أَوْ نَحْوِهِ.
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him) who said: The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) would pray the 'Asr prayer when the sun was still high and strong. Then someone would go to the 'Awali (the upper outskirts of Madinah) and arrive there while the sun was still high. Some of the 'Awali were about four miles or so from Madinah al-Munawwarah.
اردو ترجمہ
ہم سے ابوالیمان حکم بن نافع نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہمیں شعیب نے زہری سے خبر دی، انہوں نے کہا مجھ سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم عصر کی نماز اس وقت ادا فرماتے جب سورج بلند اور تیز ہوتا۔ پھر کوئی شخص (عصر کی نماز پڑھ کر) عوالی (مدینہ کے بالائی علاقے) کی طرف جاتا اور جب وہاں پہنچتا تو سورج ابھی بلند ہوتا۔ عوالی میں سے بعض مقامات مدینہ منورہ سے تقریباً چار میل یا اس کے قریب دور تھے۔
