عربی (اصل)
وَقَالَ اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ، كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا سُئِلَ عَمَّنْ طَلَّقَ ثَلاَثًا قَالَ لَوْ طَلَّقْتَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ فَإِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَمَرَنِي بِهَذَا، فَإِنْ طَلَّقْتَهَا ثَلاَثًا حَرُمَتْ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَكَ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Nafi' (may Allah be well pleased with him) said:When Hadrat Ibn 'Umar was asked about person who had given three divorces, he said, "Would that you gave one or two divorces, for the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) ordered me to do so. If you give three divorces then she cannot be lawful for you until she has married another husband (and is divorced by him)
اردو ترجمہ
اور لیث بن سعد نے نافع سے بیان کیا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اگر ایسے شخص کا مسئلہ پوچھا جاتا جس نے اپنی بیوی کو تین طلاق دی ہوتی، تو وہ کہتے اگر تو ایک بار یا دو بار طلاق دیتا تو رجوع کر سکتا تھا کیونکہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ کو ایسا ہی حکم دیا تھا لیکن جب تو نے تین طلاق دے دی تو وہ عورت اب تجھ پر حرام ہو گئی یہاں تک کہ وہ تیرے سوا اور کسی شخص سے نکاح کرے۔
