عربی (اصل)
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلاً، يَقْرَأُ آيَةً، سَمِعَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم خِلاَفَهَا، فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ فَانْطَلَقْتُ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " كِلاَكُمَا مُحْسِنٌ فَاقْرَآ ـ أَكْبَرُ عِلْمِي قَالَ ـ فَإِنَّ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ اخْتَلَفُوا فَأَهْلَكَهُمْ ".
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat `Hadrat Abdullah that he heard a man reciting a Quranic Verse which he had heard the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) reciting in a different way. So he took that man to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) (and told him the story). the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "Both of you are reciting in a correct way, so carry on reciting." The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) further added, "The nations which were before you were destroyed (by Allah) because they differed
اردو ترجمہ
ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے، ان سے عبدالملک بن میسرہ نے، ان سے نزال بن سبرہ نے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک صاحب ( ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) کو ایک آیت پڑھتے سنا، وہی آیت انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے خلاف سنی تھی۔ ( حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ ) پھر میں نے ان کا ہاتھ پکڑا اور انہیں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لایا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم دونوں صحیح ہو ( اس لیے اپنے اپنے طور پر پڑھو۔ ) ( شعبہ کہتے ہیں کہ ) میرا غالب گمان یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ ( اختلاف و نزاع نہ کیا کرو ) کیونکہ تم سے پہلے کی امتوں نے اختلاف کیا اور اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کر دیا۔
