عربی (اصل)
وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم اسْتَقْبَلَ فُرْضَتَىِ الْجَبَلِ الَّذِي بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجَبَلِ الطَّوِيلِ نَحْوَ الْكَعْبَةِ، فَجَعَلَ الْمَسْجِدَ الَّذِي بُنِيَ ثَمَّ يَسَارَ الْمَسْجِدِ بِطَرَفِ الأَكَمَةِ، وَمُصَلَّى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَسْفَلَ مِنْهُ عَلَى الأَكَمَةِ السَّوْدَاءِ، تَدَعُ مِنَ الأَكَمَةِ عَشَرَةَ أَذْرُعٍ أَوْ نَحْوَهَا، ثُمَّ تُصَلِّي مُسْتَقْبِلَ الْفُرْضَتَيْنِ مِنَ الْجَبَلِ الَّذِي بَيْنَكَ وَبَيْنَ الْكَعْبَةِ.
انگریزی ترجمہ
And Hadrat ' Abdullah (may Allah be well pleased with him) narrated (to Nafi') that the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) faced the two gaps of the mountain between which and the long mountain the Ka'bah lies. He placed the mosque that has been built there to the left at the edge of the hillock. The prayer place of the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) was lower on the black hillock. One would leave about ten cubits of the hillock and then pray facing the two gaps of the mountain between oneself and the Ka'bah.
اردو ترجمہ
اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے (نافع سے) بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس پہاڑ کے دونوں کناروں (گھاٹیوں) کی طرف رخ فرمایا جو اس پہاڑ اور جبل طویل کے درمیان کعبے کی جانب ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس مسجد کو جو اب وہاں تعمیر ہوئی ہے ٹیلے کے کنارے اپنی بائیں جانب رکھا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کی جگہ اس سے نیچے سیاہ ٹیلے پر تھی۔ ٹیلے سے تقریباً دس ہاتھ چھوڑ کر پہاڑ کی دونوں گھاٹیوں کی طرف رخ کر کے نماز ادا فرماتے — جو آپ کے اور کعبے کے درمیان ہے۔
