عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، قَالَ رَأَيْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَتَحَرَّى أَمَاكِنَ مِنَ الطَّرِيقِ فَيُصَلِّي فِيهَا، وَيُحَدِّثُ أَنَّ أَبَاهُ كَانَ يُصَلِّي فِيهَا، وَأَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي فِي تِلْكَ الأَمْكِنَةِ. وَحَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي فِي تِلْكَ الأَمْكِنَةِ. وَسَأَلْتُ سَالِمًا، فَلاَ أَعْلَمُهُ إِلاَّ وَافَقَ نَافِعًا فِي الأَمْكِنَةِ كُلِّهَا إِلاَّ أَنَّهُمَا اخْتَلَفَا فِي مَسْجِدٍ بِشَرَفِ الرَّوْحَاءِ.
انگریزی ترجمہ
Hadrat Narrated by Musa bin 'Uqbah who (may Allah be well pleased with him) said: I saw Salim bin 'Abdullah bin 'Umar (may Allah be well pleased with them) seeking out specific places on the road (from Madinah to Makkah) and praying there. He would say that his father (Hadrat 'Abdullah bin 'Umar, may Allah be well pleased with them both) used to pray at those places and that he had seen the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) praying at those very spots. Nafi' also narrated from Hadrat Ibn 'Umar (may Allah be well pleased with them both) that he used to pray at those places. Musa bin 'Uqbah said: I asked Salim, and as far as I know, he agreed with Nafi' regarding all the places except that they differed about a mosque at Sharaf al-Rawha'.
اردو ترجمہ
ہم سے محمد بن ابی بکر مقدمی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے فضیل بن سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے سالم بن حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو دیکھا کہ وہ (مدینہ سے مکہ تک) راستے میں مخصوص مقامات تلاش کر کے وہاں نماز ادا کرتے اور بیان فرماتے کہ ان کے والد (حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما) بھی ان جگہوں پر نماز پڑھا کرتے تھے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو انہی مقامات پر نماز ادا فرماتے دیکھا تھا۔ نافع نے بھی حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بیان کیا کہ وہ ان مقامات پر نماز پڑھا کرتے تھے۔ موسیٰ بن عقبہ کہتے ہیں: میں نے سالم سے پوچھا تو مجھے خوب یاد ہے کہ سالم اور نافع تمام مقامات میں متفق تھے سوائے شرف روحاء کی مسجد کے بارے میں جس پر ان دونوں میں اختلاف تھا۔
