عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ كَعْبٍ، أَنَّهُ تَقَاضَى ابْنَ أَبِي حَدْرَدٍ دَيْنًا كَانَ لَهُ عَلَيْهِ فِي الْمَسْجِدِ، فَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا حَتَّى سَمِعَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ فِي بَيْتِهِ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمَا حَتَّى كَشَفَ سِجْفَ حُجْرَتِهِ فَنَادَى " يَا كَعْبُ ". قَالَ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " ضَعْ مِنْ دَيْنِكَ هَذَا ". وَأَوْمَأَ إِلَيْهِ أَىِ الشَّطْرَ قَالَ لَقَدْ فَعَلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " قُمْ فَاقْضِهِ ".
انگریزی ترجمہ
Narrated by Hadrat Ka'b bin Malik (may Allah be well pleased with him) that he demanded repayment of a debt from Hadrat 'Abdullah bin Abi Hadrad in the Blessed Mosque of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). Their voices grew loud until the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) heard them from his blessed chamber. He came out, lifting the curtain, and called out: 'O Hadrat Ka'b!' He replied: 'At your service, O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)!' He said: 'Reduce this much from your debt' — gesturing, meaning half. He submitted: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), I have gladly done so.' Then the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said (to Ibn Abi Hadrad): 'Get up and pay him the (remaining) debt.'
اردو ترجمہ
ہم سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے حضرت عثمان بن عمر عبدی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہمیں یونس بن یزید نے زہری سے خبر دی، انہوں نے عبداللہ بن کعب بن مالک سے، انہوں نے اپنے والد حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ انہوں نے مسجد نبوی شریف میں عبداللہ ابن ابی حدرد سے اپنے قرض کا تقاضا کیا اور دونوں کی آوازیں بلند ہو گئیں یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے حجرۂ مبارک سے سن لیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پردہ ہٹا کر باہر تشریف لائے اور پکارا: اے کعب! انہوں نے عرض کیا: لبیک یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے قرض سے اتنا کم کر دو — اور اشارہ فرمایا یعنی آدھا۔ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے بخوشی ایسا کیا۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے (ابن ابی حدرد سے) ارشاد فرمایا: اٹھو اور اس کا (بقیہ) قرض ادا کرو۔
